متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 68439
جواب نمبر: 68439
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 973-932/SN=11/1437 تعویذ کا استعمال برائے علاج ہوتا ہے اور بہ وقت ضرورت ہوتا ہے، علاج اور ضرورت کے پیش نظر اس طرح کی چیزوں کی شرعاً گنجائش ہوتی ہے، فقہاء کے کلام میں اس کی نظریں ہیں؛ لہذا اگر آیتِ قرآنی پر مشتمل تعویذ کو اچھی طرح موم جامہ کردیا جائے یا کسی دبیز کپڑے وغیرہ میں لپیٹ دیا جائے پھر جانور کے گلے میں ڈالا جائے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، اسے قرآن کریم کی بے حرمتی نہ کہا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند