• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17312

    عنوان:

    میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ میں بچپن سے ایک گناہ میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے میری زندگی خراب ہے۔ میں بار بار توبہ کرتا ہوں اور بار بار پھر دوبارہ وہی گناہ کرتاہوں۔مہربانی کرکے ایسا عمل بتائیے کہ میرے برے کام مجھ سے چھوٹ جائیں اور اور اللہ تعالی مجھے سچی توبہ نصیب کرے اور میری صحت اچھی ہوجائے۔ اور میری تنخواہ بڑھنے کے لیے اور میری مشکل آسان ہونے کے لیے بھی کچھ وظیفہ بتائیں؟ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اور میرے لیے دعا کی خاص درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2061=1640-11/1430

    دنیوی اخروی نقصانات کا استحضار کریں، برے کام کو عزم وپختگی کے ساتھ ترک کریں، پھر ہمت کرکے اس پر قائم رہیں۔ جب کبھی خیال اس گناہ کے کرنے کا پیدا ہو توجہ ادھر سے ہٹالیں، نقصانات کا استحضار کریں، ذکر واستغفار میں مشغول ہوجائیں، برے کام چھوڑنے کا یہی عمل مجرب ہے۔

    (۲) بعد نماز عشاء آگے پیچھے سات سات دفعہ اور بیچ میں چودہ تسبیح اور چودہ دانے (یعنی چودہ سو چودہ مرتبہ) یا وَہَّابُ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ فراغت وبرکت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند