• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606404

    عنوان:

    جنات کی شرارتوں سے حفاظت کے لیے

    سوال:

    میری چچا زاد بہن نے گھر میں جھاڑو دیا پھر اس گند کو آگ لگائی اور شائد اس میں چونٹیاں جل کر مر گئی تھیں پھر وہ اس دن کے بعد تقریباً تین دن اس کی آنکھوں کے آگے اندھیرا تھا پھر جب اس کو دم کیلئے لے گئے تو وہاں جنات ظاہر ہو گئے اور انہوں نے آنے کی وجہ یہ بتائی کہ اس نے ہمارے بچوں کو جلایا لیکن اس بے چاری کو کیا پتہ تھا کہ یہاں جنات کے بچے ہونگے پھر میرے چچا نے وہ گھر چھوڑنا چاہ تو جنات نے کہا کہ گھر نہ چھوڑو آپ بھی غریب ہیں اور ہم بھی غریب ہیں تو جنات نے کہا کہ یہ چشمے پہنے گی آب وہ سفید چشمے بھی پہنتی تو ایک دن جنات نے اس کو نہر میں دھکا دے دیا لیکن بروقت ہم نے بچا لیا آب وہ من مانیوں کرتے ہیں آور شرارتیں کرتے ہیں کبھی کمرے میں چیزوں کو کھٹکھٹاتے ہیں تو کبھی پنکھے بند ہو جاتے پھر چلتے ہیں یہ جنات مسلمان ہیں ان میں ایک کم عمر بچی ہے دو عورتیں اور ایک بوڑھا مرد ہے اگر ہم کچھ بولیں تو کہتے ہیں کہ ایسے نہ بولو ورنہ ہم تم سب کیلئے ہوا کو آگ اور زمین کو کانٹے بنا دینگے اور یہ جنات موسیقی زیادہ سنتے ہیں اور تلاوت خاص طور پر پسند نہیں کرتے پلیز اس کا کوئی حل بتائیں۔ میری چچا زاد بہن کی عمر تقریباً 15 یا 14 سال ہو گی

    جواب نمبر: 606404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 187-100T/SN=03/1443

     اس سلسلے میں تو آپ کسی اچھے ”عامل“ سے ملیں، وہی آپ کو بہتر مشورہ دے سکتے ہیں؛ البتہ احادیث وغیرہ میں آسیب وغیرہ سے حفاظت کے لئے آیة الکرسی اور معوذتین کو بہت مفید بتلایا گیا ہے۔ آپ اپنی چچازاد بہن اور اس کے گھر والوں سے کہیں کہ روزانہ صبح و شام اور رات کو سوتے وقت آیة الکرسی اور معوذتین (قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس) پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، اگر اس کے ساتھ ساتھ روزانہ گھر میں سورہٴ بقرہ کی تلاوت کا معمول بنالیا جائے تو ان شاء اللہ زیادہ مفید ہوگا اور ان اعمال کی برکت سے اللہ نے چاہا تو اثرات ختم ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند