• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 162154

    عنوان: جھوٹ سے توبہ کا طریقہ بتائیں

    سوال: جھوٹ سے توبہ کا طریقہ کیاہے ؟ کیا یہ حقوق اللہ میں سے ہے یا حقوق العباد میں سے ہے ؟ یعنی توبہ کے لیے صرف اللہ سے معافی مانگنی ہوگی یا بندوں سے بھی معافی مانگنی ہوگی ؟

    جواب نمبر: 162154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1186-1093/M=10/1439

    جھوٹ سے یا کسی بھی گناہ سے توبہ کا طریقہ یہ ہے کہ اس گناہ پر دل سے ندامت وپشیمانی ہو اور آئندہ اس گناہ کو نہ کرنے کا عزم وپختہ ارادہ ہو اور اگر جھوٹ بولنے کی وجہ سے کسی بندے کو اذیت پہنچی ہے تو اُس بندے سے معافی بھی مانگے یا کسی کو ضرر لاحق ہوا ہے تو اس نقصان کی تلافی بھی کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند