متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 602509
(۱) مالی، جسمانی، بوڑھاپے کی کمزوری سے بچنے کی دعا بتادیں
(۲) کسی مخلوق کے محتاج نہ ہونے کی دعا بتادیں۔
(۳) کیا اللہ سے سکون والی نوکر چاکر والی زندگی مانگ سکتے ہیں اور
(۴) luxury lifestyle (پر تعیش زندگی) کا حکم کیا ہے ، ان سب باتوں کی وضاحت فرمادیں ۔ جزاک اللہ خیر کثیر
جواب نمبر: 602509
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:465-344/N=6/1442
(۱): بوڑھاپے کی کمزوری طبعی ہوتی ہے؛ البتہ اگر آپ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اصول حفظان صحت کالحاظ رکھیں اور گناہوں سے بچنے اور اتباع سنت کا خاص اہتمام کریں توإن شاء اللّٰہ کسی حد تک مقصد میں کام یابی ہوگی۔
(۲): آپ اپنی دعاوٴں میں یہ شامل کرلیں کہ اللہ تعالی آخر زندگی تک بشری ضروریات میں مکمل طور پر کسی کا محتاج نہ بنائیں۔
(۳): اللہ تعالی سے سکون وعافیت والی زندگی کی دعا کرسکتے ہیں خواہ وہ حسب ضرورت ایک، دو خادمہ رکھ کر ہو یا خود دیگر اہل خانہ کے ساتھ سارا کام کاج کرکے ہو۔
(۴): پر تعیش زندگی، فضول خرچی اور اسراف پر مشتمل ہوتی ہے؛ البتہ ضروریات کی بآسانی تکمیل کی دعا کرنے میں کچھ حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند