• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 603683

    عنوان: حصول روزگار کے لئے عمل 

    سوال:

    مولانا صحب میں بہت سالوں سے بے روزگار ہوں۔ تعلیم مکمل کر کے اب روزگار کا کوئی ذریعہ نہیں۔ برائے کرم کوئی ایسا عمل یا وظیفہ بتائیں جس سے میرے روزگار کا مسئلہ حل ہو ۔آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

    جواب نمبر: 603683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:621-473/N=8/1442

     مناسب وجائز ذریعہ معاش کے لیے نماز اور دیگر فرائض کے اہتمام اور گناہوں سے بچنے کے ساتھ استغفار کی کثرت کی جائے اور درج ذیل دعا روزانہ کم از کم تین سو مرتبہ پڑھی جائے، إن شاء اللہ مناسب ذریعہ معاش فراہم ہوگا:

    ”اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“۔

    عن ابن عباس قال:قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثاني، ص ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    وعن علي أنہ جاء ہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللّٰہ عنک، قل: ”اللّٰھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“، رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (المصدر السابق، باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني،ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند