• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152987

    عنوان: ایسی دعا بتائیں جس سے گاہک زیادہ آئیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب! دوکانداری کے لیے ایک ایسی تسبیح بتائیں جس کی وجہ سے بہت سارے کسٹمرس آئیں ہمارے پاس، اور ہمارا سامان خوب بکے رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ۔

    جواب نمبر: 152987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1204-1100/B=11/1438

    یہ دعا پڑھتے رہیں، صبح ۱۰۰مرتبہ اور شام ۱۰۰مرتبہ ضرور پڑھ لیا کریں اور پابندی کے ساتھ اور پورے اخلاص کے ساتھ پڑھیں، ان شاء اللہ خود گاہک آئیں گے اور خوب بکری ہوگی اور خوب نفع ہوگا اور خوشحالی نصیب ہوگی۔ اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ بہت مجرب دعا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند