متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 27195
جواب نمبر: 2719501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1617=1617-11/1431
اگر منشا سوال یہ ہے کہ بدنظری سے حفاظت کے لیے گردن یا ہاتھ میں تعویذ پہننا کیسا ہے؟ تو جواب یہ ہے کہ اگر تعویذشرکیہ کلمات سے پاک ہو، قرآنی آیات یا ماثور دعاوٴں پر مشتمل ہو تو اس کو پہننے کی اجازت ہے، بشرطیکہ اس کوموٴثر حقیقی نہ سمجھے: لا بأس بالرقی ما لم یکن فیہ شرک (حدیث)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا اورل سیکس کی اسلام میں اجازت ہے یا نہیں؟میرا نکاح ہوچکا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی ہے۔ میں جرمنی میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں۔ میرا اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کا بہت دل چاہتا ہے ۔ مباشرت کی چاہت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں روزہ بہت لمبا ہوتا ہے (گرمیوں میں) اور میری صحت بہتر نہیں ہے ۔ کوئی ایسی آیت بتادیں جس کو پڑھنے سے میرے جنسی جذبات کم ہوسکیں۔ میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ گرم چیزیں کم کھاؤں(کوئی بہت ٹھنڈی چیز بتادیں)۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرمائیں ۔کوئی بہت اچھا طریقہ جس سے میں اپنے ان جذبات کو قابومیں کرسکوں۔
696 مناظرجناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی نے ایم بی اے کیا ہے اور وہ تین سال سے نوکری کے لیے درخواست دے رہے ہیں مگر کہیں سے بھی ان کو مثبت جواب نہیں مل رہا ہے۔ کسی جگہ سے بھی انٹرویو کے لیے بلاوا نہیں آتا۔ جناب میرے بھائی کی پانچ ماہ بعد شادی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں۔ میرے گھر والوں کو اور خود بھائی کو بھی یہ محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی رکاوٹ ان کی نوکری کے سلسلہ میں ہے۔ میں آپ کو اللہ تعالی کی امید پر لکھ رہی ہوں۔ اپنے جواب کی منتظر ہوں۔ کوئی دعا عنایت فرمائیں جس کے وسیلہ سے میرے بھائی کی پریشانی دور ہوجائے۔ میری والدہ کا نام خالدہ ابرار ہے اور بھائی کا نام سید عظمت عظیم ہے۔ اللہ آپ کو اجر و ثواب عنایت فرماوے۔ دعاؤں کی طالب
456 مناظرنماز جیسی اہم عبادت میں اگر کوئی امام مسجد اپنی طرف سے دعا بناکر پڑھے ۔یعنی وہ الفاظ اپنے ہوں حدیث سے ثابت نہ ہوں پڑھنا جائز ہے؟ جیسے کہ آج کل مسجد میں قنوت نازلہ پڑھا جاتا ہے اس میں امام مسنون دعاؤں کے علاوہ اپنی طرف سے بنائے ہوئے الفاظ ملاتے ہیں مثلاً اس میں کسی ملک کا نام لے کر بددعا کرتے ہیں آیا یہ صحیح ہے یا غلط؟ کیا حدیث میں اس قسم کی کوئی گنجائش یا جواز کا کوئی ثبوت ملتا ہے؟ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی عنہم نے ایسا کوئی کام کیا یا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے جس میں کہا گیا ہو کہ اپنے دشمنوں کا نام لے کر دعا کرو جس دور میں وہ تمہارے دشمن ہوں؟ مہربانی فرماکر مفصل جواب دیں، نوازش ہوگی۔
335 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ ہماری فیملی نیدرلینڈ میں رہتی ہے۔ اوریہاں پر جامعہ نہیں ہوتے ہیں۔ میں ایک سولہ سال کی لڑکی ہوں۔ میں نے گھر پر بہن کے پاس حفظ قرآن کیا ہے میری بہن بھی حافظہ ہے۔ منزل بھی اس کو سنائی اور ابو کو سنارہی ہوں۔ میری منزل تو بہت اچھی ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ اور اچھی ہوجائے اس کے لیے آپ کوکوئی وظیفہ یا دعا معلوم ہو تو مجھے بتادیں۔ اورکیاکوئی ایسی دعااور وظیفہ ہے جس کے پڑھنے سے دعا کبھی رد نہیں ہوتی ہے؟ آپ حضرات میرے لیے دعا کریں۔ ان شاء اللہ آپ حضرات کی دعا رد نہیں ہوگی۔ آپ مجھے دعا میں کبھی نہ بھولیں۔
365 مناظر