• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 610073

    عنوان: فٹس کی بیماری کے علاج کے لیے

    سوال:

    سوال : میری بیوی کو فٹس کی بیماری ہے اس کی وجہ سے وہ اسٹنٹ ہوتی رہتی ہیں آپ حضرات سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اس کا علاج بتا دیں قرآنی آیات سے مہربانی ہوگی۔ اور ان کے حق میں خاص طور پر دعائیں کریں کہ اللہ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائیں آمین ثم آمین۔

    جواب نمبر: 610073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 904-759/B=07/1443

     كسی نیك آدمی سے سورہٴ اَلَم نَشْرَحْ 40 مرتبہ پڑھواكر بوتل میں پانی پر دم كروالیں اور وہ پانی 40 روز تك بیوی كو پلاتے رہیں۔ اور گھر كے لوگ كثرت سے یَاسَلاَمُ یَاسَلاَمُ پڑھتے رہیں۔ ہم بھی ان كی صحت و عافیت كے لئے دل سے دعا كرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند