متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 23664
جواب نمبر: 23664
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1037=1037/7/1431
رزق حلال کے لیے یہ دعا: ”اللّٰہُمِّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ “ اور بیماری سے شفایابی کے لیے ماہر ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیں نیز یہ دعا: ”اللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْألُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وعَمَلاً مُتَقَبَّلاً وشِفَاءً مِنْ کُلِّ دَاءٍ“ ہرنماز کے بعد اللہ سے مانگا کیجیے۔ پریشانیوں سے نجات کے لیے کثرت سے درود شریف پڑھا کیجیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند