• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172775

    عنوان: وہاٹس ایپ میں شامل ہوكر درود پڑھنا؟

    سوال: ایک واٹس اپ گروپ ہے جس کا مقصد یہ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کی یاد دہانی کرانا ہے ۔ اس میں ممبر اپنے اپنے ارادے لکھتے ہیں میری طرف سے 1000 درود شریف انشائاللہ، دوسرا لکھتا ہے میری طرف سے 500 ، تیسرا 2000 لکھتا ہے اور ہماری بھی ہمت افزائی ہوتی ہیں۔ کوئی 3000 کوئی 5000 اس طرح سب اپنے اپنے ارادے Quantity لکھتے ہیں۔ اس طرح جمعہ کے دن اس گروپ سے تقریباً دو، تین لاکھ درود شریف کا تحفہ حضور ﷺ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے ۔ اب میرے سوال یہ ہے کہ (۱). کیا اس طرح مقدار لکھنا ریاکاری ہوتا ہے ؟ (۲). کیا اس گروپ میں ہم join ہوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 172775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1390-1214/H=01/1441

    (۱) ریاکاری کا سبب ہو سکتا ہے شرعاً بھی ان جیسے امور میں سرّ اور اخفاء ہی بہتر ہے حضراتِ اکابر اولیاء اللہ رحمہم اللہ تعالی رحمة واسعہ سے بھی ایسا ہی ثابت ہوتا ہے۔

    (۲) آپ گروپ میں شامل نہ ہوں اورحضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ تعالی مہاجر مدنی کی کتاب ”فضائل درود شریف“ خرید کر اپنے پاس رکھیں اور وقتا فوقتا اس کا مطالعہ کرتے رہیں کسی شیخ کامل متبع سنت بزرگ سے رابطہ رکھیں اور ان سے ہدایات لیتے رہیں اپنے حالات ان کے سامنے پیش کرکے اپنے لئے درود شریف کی مقدار مقرر کرالیں اور اس مقدار کو معمول بنالیں ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند