• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152244

    عنوان: میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔جو مجھ سے غلطی ہوئی ہے کیا اللہ تعالی اس کو معاف کرے گا اور کیا مجھے شادی کرنی چاہئے؟

    سوال: جب میں چھوٹی تھی تو میرے دو چچا نے میرے ساتھ ریپ کیا تھامگر میں نے اس بارے میں اپنے گھروالوں کو نہیں بتایا تھا، بعد میں ایک لڑکی نے بھی میرے ساتھ یہی کیا تھا۔ میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا مجھے شادی کرنی چاہئے؟کیا اللہ میراگناہ معاف کرے گا؟ اب ایک لڑکا ہے جو مجھ سے بغیر کسی شرط کے محبت کرتاہے اور وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتاہے، میں اس کو دھوکہ دینا نہیں چاہتی ہوں، وہ بہت معصوم ہے، وہ اپنے سے زیادہ مجھ سے محبت کرتاہے، اب مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا مجھے شادی کرنی چاہئے؟میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔جو مجھ سے غلطی ہوئی ہے کیا اللہ تعالی اس کو معاف کرے گا۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1205-1152/sd=11/1438

    آپ اپنے گناہ پر پہلے سچے دل سے ندامت کے ساتھ توبہ استغفار کریں، پردے کا مکمل اہتمام کریں، ان شاء اللہ اللہ تعالی آپ کے گناہ کو معاف فرمادیں گے ۔ اس گناہ کی وجہ سے شادی کرنا ناجائز نہیں ہوجاتا ہے ؛ اس کے بعد شادی کی جاسکتی ہے ؛ لیکن آپ اجنبی مرد کے ساتھ کسی طرح کا ہر گز کوئی تعلق نہیں رکھیں، شادی کا معاملہ والدین کے حوالے کریں، خود سے نکاح کا اقدام کرنا ناپسندیدہ ہے ، والدین جس رشتہ کا انتخاب کریں، اسی میں خیر و برکت سمجھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند