• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 162067

    عنوان: میری دکان ٹھیک سے نہیں چلتی اس كا كوئی حل بتائیں

    سوال: میری دکان ٹھیک سے نہیں چلتی ہے، میرا قرضہ بہت ہو گیا ہے، کسی نے مجھے کہا ہے کہ تمہاری دکان پر کسی نے جادو کیا ہے، تو کیسے پتا چلے گا کہ جادو ہوا ہے؟ اگر ہے، تو برائے مہربانی اس کا علاج بتائیں۔

    جواب نمبر: 162067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1116-1022/M=9/1439

    کس کے کہنے سے جادو کا وہم نہ کریں۔ یہ یقین رکھیں کہ جتنا مقدر میں ہے وہ مل کر رہے گا، کوشش و محنت اور دوکان چلنے کی جائز تدابیر و اسباب اختیار کرنے سے گریز نہ کریں قرض کی ادائیگی کے لئے ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگا کریں: اللّٰہُمَّ اکْفِنی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِي بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک اور خیروبرکت کی دعا بھی کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند