Q. یہ تقریباً پندرہ سال سے زائد کا عرصہ ہوگیاہے کہ میں اورمیرے اہل خانہ بہت زیادہ پریشانی مبتلا ہیں، ہر طرح سے دنیاوی، دینی، مالی، روحانی، جسمانی یہ فہرست بہت آگے تک جاتی ہے۔ مختلف لوگوں سے بہت زیادہ دعا کرانے کی کوشش کی لیکن پریشانی بڑھتی ہی گئی۔ کیا کوئی اعلی روحانی شخصیت ہے، اگر ہے تو آپ مجھے بتادیں اورمیں ان سے کیسے بات کرسکتی ہوں؟مفتی صاحب آپ مجھے اوپر مذکور تمام چیزوں کے لیے اور مزید اس ضرورت کے پورا ہوجانے کے لیے بہت زیادہ موٴثر وظیفہ بتادیں۔اور تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، اللہ تبارک وتعالی آپ کو اس کا بدلہ دے گا اورمیرے دل سے دعا نکلے گی اورمیں آپ کی بہت زیادہ ممنون ومشکورہوں گی۔