متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 149029
جواب نمبر: 149029
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 456-370/D=5/1438
(۱) قرآن شریف کے کسی چیز جز یا سورة کی تلاوت عورت حالت حمل میں بھی کرسکتی ہے، قرآن چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے پس سورہ مریم یا سورہ یوسف کی تلاوت بھی کرسکتی ہے اور اگر کسی خاص مقصد کے لیے پڑھنا ہے تو جس نے پڑھنے کے لیے بتایا ہے اسی سے طریقہ بھی پوچھ لیں۔
(۲) ”زکریا“ ، ”حذیفہ“ بہت اچھے نام ہیں پہلا نام تو ایک مشہور پیغمبر کا ہے جن کا ذکر قرآن شریف میں بھی آیا ہے اور دوسرا نام مشہور صحابی کا ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے راز دار (صاحب سرّ) کہلاتے تھے۔ ان دونوں ناموں کی خوبی کے لیے یہی کافی ہے کہ ایسی جلیل القدر ہستیوں کے نام ہیں معنی کے درپے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
”مریم“ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام ہے ان کا ذکر بھی قرآن میں آیا ہے اس نام کے پسندیدہ ہونے کے لیے یہ بات کافی ہے کہ قرآن میں ان کا ذکر آیا ہے اور نبی کی والدہ کا نام ہے۔
”حیات“ کے معنی زندگی، لڑکی کے نام کے لیے یہ بہت پسندیدہ نہ ہوگا کیونکہ اس میں معنویت ہے ایسے بعض نیک لوگوں کا نام رہا ہے اس لیے رکھ سکتے ہیں۔
(۳) جب آئینہ میں چہرہ دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں اَللّٰہُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِيْ۔ اے اللہ آپ نے میری صورت اچھی بنائی پس میری سیرت (اخلاق) بھی اچھے کردیجئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند