عنوان: نفسیاتی بیماری کا ایک مسلہ
سوال: میرے ایک دوست کو ایک نفسیاتی مسئلہ ہے، اس کی عمر ۲۲ سال ہے، اور یہ مسئلہ اس کو ۶ سال سے ہے، اس کا کہنا ہے کہ " میرے ذہن میں کچھ ایسی باتیں گردش کرتی ہیں جس میں دین کی توہین پائی جاتی ہے، اور میں جانتا ہوں کہ یہ الفاظ کفریہ ہیں، جس سے مجھے بہت زیادہ دکھ پہنچ جاتا ہے، تا ہم میں ان باتوں کو قابو نہیں کر سکتا.. غیر اختیاری طور پر یہ باتیں میرے ذہن میں گردش کرتے ہیں جسے میں زبان پر نہیں لا سکتا.. اس مسئلہ نے میری زندگی کو بہت مشکل بنایا ہے، میں ۵ وقت نماز پڑھتا ہوں، اور گناہوں سے اجتناب کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ براہ کرم ان سوالوں کے جواب دیں:
۱۔ کیا یہ جو باتیں میرے ذہن میں آتے ہیں، ان کے وجہ سے میں گناہگار ہوں؟
۲۔ اسلامی اور شر عی نقطہ نظر سے اس بیماری کا علاج کیا ہے؟
۳۔ مجھے کوئی ایسی راہ بتا دیں جس سے میری یہ تکلیف کم ہو..
نوٹ: براہ مہربانی اس مسئلہ کو شایع نہ کریں کیوں کہ اس سے کسی کو اس بیماری سے دکھ ہو سکتا ہے، اور ان کے ذہنوں میں بھی ایسی سوچ آ سکتی ہے۔
جواب نمبر: 3981701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1428-296/B=7/1433
جب آپ کے دل میں اس طرح کی باتیں آئیں تو آپ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم تین بار پڑھ کر اپنی بائیں جانب تھتکاردیں۔ یا یہ پڑھ لیا کریں ”رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ . وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَحْضُرُوْنِ“ پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ یہ وسوسے آپ کے ختم ہوجائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند