• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59311

    عنوان: میں سرکاری ملازم ہوں، میری عمر 25سال ہے ، مجھے ٹریننگ دینے کے لیے کچھ دن دوسرے صوبہ میں بھیجاگیا ، وہاں پر ٹریننگ کے دوران ایک عورت سے ملاقات ہوئی ، وہ بھی یہی ملازمت میرے قریب میں کرتی ہے، معلوم ہوا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے ، لیکن وہ مجھ سے بلا تکلف دوستانہ باتیں کرتی رہتی ہے ، وہ پہلی عورت ہے جس سے میں اتنا دوستانہ ہوا ہوں، اب بھی فون اورپہ واٹس اپ (Whats up)کے ذریعہ رابطہ قائم ہے، اب تک کوئی غلط بات یا غلط سوچ نہیں آئی ہے، ٹریننگ سے آنے کے بعد بہت کوشش اور مصروف ہونے کے باوجود ان کی یاد بہت آتی ہے ، میں جانتاہوں کہ یہ غلط ہے اور اللہ سے امید ہے کہ اللہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی زندگی دے گا جیسا کہ اب تک اللہ نے جو مجھے دی ہے ، اور میں سولس(civils ) کی تیاری کررہا ہوں تو مجھے مشورہ دیجئے کہ میں ان کی یادوں سے کیسے حفاظت میں رہوں؟ کیوں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے اور دس سال کا لڑکا بھی ہے ، میں ان کی زندگی میں کسی طرح بھی داخل ہونا نہیں چاہتا۔ اللہ کے لیے بتائیں مجھے ۔

    سوال: میں سرکاری ملازم ہوں، میری عمر 25سال ہے ، مجھے ٹریننگ دینے کے لیے کچھ دن دوسرے صوبہ میں بھیجاگیا ، وہاں پر ٹریننگ کے دوران ایک عورت سے ملاقات ہوئی ، وہ بھی یہی ملازمت میرے قریب میں کرتی ہے، معلوم ہوا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے ، لیکن وہ مجھ سے بلا تکلف دوستانہ باتیں کرتی رہتی ہے ، وہ پہلی عورت ہے جس سے میں اتنا دوستانہ ہوا ہوں، اب بھی فون اورپہ واٹس اپ (Whats up)کے ذریعہ رابطہ قائم ہے، اب تک کوئی غلط بات یا غلط سوچ نہیں آئی ہے، ٹریننگ سے آنے کے بعد بہت کوشش اور مصروف ہونے کے باوجود ان کی یاد بہت آتی ہے ، میں جانتاہوں کہ یہ غلط ہے اور اللہ سے امید ہے کہ اللہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی زندگی دے گا جیسا کہ اب تک اللہ نے جو مجھے دی ہے ، اور میں سولس(civils ) کی تیاری کررہا ہوں تو مجھے مشورہ دیجئے کہ میں ان کی یادوں سے کیسے حفاظت میں رہوں؟ کیوں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے اور دس سال کا لڑکا بھی ہے ، میں ان کی زندگی میں کسی طرح بھی داخل ہونا نہیں چاہتا۔ اللہ کے لیے بتائیں مجھے ۔

    جواب نمبر: 59311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 794-794/M=8/1436-U وہ عورت آپ کے لیے اجنبیہ ہے، اس سے دوستانہ تعلق ناجائز اور حرام ہے اس سے ہرقسم کا رابطہ بند کردیں اس کی یاد آئے تو ذہن وقلب کو دوسری چیز کی جانب متوجہ کرلیں، اور مناسب رشتہ تلاش کرکے فوراً نکاح کرلیں، اللہ تعالیٰ گناہ سے اور عورتوں کے فتنہ سے حفاظت فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند