• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 38317

    عنوان: میرے اندر کچھ گناہوں کی وجہ سے تکبر آگیا

    سوال: میں ایک طالب ہوں، اللہ کافضل ہوا ،اس نے مجھے دعوت کے کام میں لگایا، اس کے فضل سے بہت ایمان بڑھا ۔ پر میرے اندر کچھ گناہوں کی وجہ سے تکبر آگیا، چار مہینے کی جماعت میں گیا تھا، ایمان بڑھنے کے بجائے اور کم ہوگیا، کسی عمل کا ارادہ کرتاہوں، لیکن پورا نہیں کرپاتا اور ماننے کا جذبہ ختم ہوگیا، اب بے فکری کے اس درجہ کو پہنچ گیا ہوں کہ میں اپنے کسی عمل کا ذمہ دار نہیں سمجھ پاتا، اور معرفت کا نور کھوگیا، کچھ سمجھ میں نہیں آتا، نماز پڑھتاہوں تو دل میں خیال آتاہے کہ اللہ کی طرف سے استدراج ہے، کچھ علاج بتائیں۔ دعا کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 38317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 846-154/B=5/1433 تکبر تو سب سے زیادہ گندی چیز ہے، بڑے بڑے اولیاء کو گندکی میں مبتلا کردیا۔ آپ کثرت سے استغفار کریں، صلاة التوبہ پڑھیں اور اپنے گناہوں سے خوب رو گڑگڑاکر معافی مانگیں۔ کثرت سے لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھتے رہیں، اور درود شریف کی کثرت کرتے رہیں، کوئی نیک دین دار سمجھ دار آپ کی بستی میں ہو، اس سے اللہ کے لیے دوستی کرلیں، پھر آہستہ آہستہ آپ کے اوپر سے شیطانی اثرات دور ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند