عنوان: زبان میں لكنت
سوال: میری عمر 27کے قریب ہے، میرے دو مسائل ہیں ، ایک تو میری زبان کی لکنت ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت غصہ آتاہے اپنے اوپر اور پھر مجھ میں اعتماد بھی ختم ہوجاتاہے اور میں مزید گھبرا جاتاہوں اور اب میری شادی کی بات بھی ہوگئی ہے جس سے میں بھاگ رہا ہوں ، لیکن والدین نے بات کردی ، مگر میں بہت سوچتاہوں کہ اگر بیوی کو جب پتا چلے گا بہت شرمندگی محسوس کروں گا ۔
براہ کرم، مجھے کوئی اچھاسال حل بتائیں ، آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ ایک اور بات شیئر کرنا چاہوں گا کہ میری حالت اللہ کا شکر ہے کہ اتنی زیادہ نہیں ہے ، میں بس کبھی کبھار بہت طرح ہکلا جاتاہوں، ویسے میں نارمل ہی بات کرتاہوں سب کی طرح ۔
جواب نمبر: 5932701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 623-627/N=8/1436-U
آپ سورہٴ طٰہ کی درج ذیل آیات کثرت پڑھا کریں، ان شاء اللہ آپ کی لکنت آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی: ”رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی، وَیَسِّرْ لِی أَمْرِی، وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِی، یَفْقَہُوا قَوْلِی“۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند