• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42507

    عنوان: تلاش گمشدہ

    سوال: میرے ابو پچھلے دو ماہ سے گھر سے لا پتہ ہیں ۔ وہ گھر سے خود گئے ہیں اور ساری چیزیں، اپنا شناختی کارڈ تک گھر ہی چھوڑ گئے ہیں۔ برائے مہربانی بتائیں کہ ہم کیا کریں؟کوئی وظیفہ وغیرہ بتائیں اور انکا حساب بھی کر کے بتائیں کہ وہ ٹھیک ہیں یا نہیں ۔

    جواب نمبر: 42507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1735-1102/L=1/1434 آپ ان کے نام کے عدد نکال کر بعد نماز فجر اتنی مرتبہ ” یَا مُعِیْدُ“ پڑھ لیا کریں، اللہ نے چاہا تو وہ جلد واپس آجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند