متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 61645
جواب نمبر: 61645
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1270-1023/D=12/1436-U بہتر تو یہ ہے کہ اس طرح کے درود یعنی جن میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو مخاطب کرکے درود بھیجا جاتا ہے ان کو مدینہ پاک میں حاضر ہوکر روضہٴ اقدس کے سامنے کھڑے ہوکر پڑھے وعلی ما ذکرنا یکون الواقف مستقبلاً وجہہ علیہ لاصلاة والسلام وبصرہ فیکون أولی ثم یقول في موقفہ: السلام علیک یا رسول اللہ إلخ (فتح القدیر مسائل منثورة: ۳/ ۱۶۹) دور سے اس طرح پڑھنے سے لوگوں کو شبہ ہوتا ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (اہل بدعت کی طرح) حاضر وناظر سمجھ کر اس طرح پڑھا جارہاہے، دل کا حال کسی کو معلوم نہیں، اس لیے اس جملہ سے احتیاط بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند