• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 10231

    عنوان:

    میری والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اور زیر علاج ہیں۔ ان کے لیے کوئی دعا بتائیں کیوں کہ ان کو بہت گھبراہٹ اور بے چینی رہتی ہے۔

    سوال:

    میری والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اور زیر علاج ہیں۔ ان کے لیے کوئی دعا بتائیں کیوں کہ ان کو بہت گھبراہٹ اور بے چینی رہتی ہے۔

    جواب نمبر: 10231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 95=95/ م

     

    اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو شفایاب کرے۔( آمین) سورہٴ فاتحہ سات مرتبہ اور اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر صبح وشام اپنے جسم پر دم کرلیا کریں اور آپ بھی پڑھ کر دم کردیا کریں، اور یہ دعا آپ کی والدہ کو پڑھنی چاہیے: اللّٰہم إنّي أسألُکَ شِفاءً من کُلِّ داء نیز کثرت سے درود شریف کا اہتمام کریں، اور اللہ تعالیٰ سے شفایابی کے لیے خوب دعائیں کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند