• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23148

    عنوان: میری بیوی کے حیض کے دنوں میں ایک رات میں اپنے اوپر کنٹرول نہیں کرپایا اور اپنی بیوی کے پیچھے کی طرف سے صحبت کرلی۔ اور انزال ہوگیا۔ اب مجھ کو توبہ کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: میری بیوی کے حیض کے دنوں میں ایک رات میں اپنے اوپر کنٹرول نہیں کرپایا اور اپنی بیوی کے پیچھے کی طرف سے صحبت کرلی۔ اور انزال ہوگیا۔ اب مجھ کو توبہ کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 23148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):960=960-6/1431

    دو رکعت صلاة التوبہ پڑھ کر اللہ سے اس گناہ پر خوب معافی مانگیے اور ہوسکے تو کچھ صدقہ خیرات کردیجیے اور آئندہ اس کام سے کلی اجتناب کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند