• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 168784

    عنوان: وظیفہ کرکے پانی پہ پھونک مارکے اس پانی سے نہانا

    سوال: بہت سے وظائف کے اندر بتایاجاتاہے کہ وظیفہ کرکے پانی پہ پھونک مارکے اس پانی سے نہانا، پر سوال یہ ہوتاہے کہ پہلے زمانے میں نہانے کا پانی اور ٹوائلیٹ کا پانی الگ جاتا تھا ، لیکن ابھی کے زمانے میں سبھی نالے /گٹر میں جاتے ہیں، اس سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 168784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 642-769/M=09/1440

    وظیفہ پڑھ کر دم کیا ہوا پانی ہو یا ایسا پانی جس میں تعویذ کا نقش دھوکر ملایا گیا ہو، اس کا احترام مثل زمزم لازم نہیں تاہم قصداً ایسی جگہ بہانے یا گرانے سے احتیاط بہتر ہے جہاں ناپاک پانی یا ناپاکی جمع ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند