متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 16968
میرا
مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی کافی عرصہ سے بیمار ہے اس کو پیٹ میں شدید درد ہوتاہے
اور ابھی رمضان میں میرے بیٹی پیدا ہوئی تھی اور چار گھنٹے کے بعد اس کا انتقال
ہوگیا، میرا ایک بیٹا ہے۔ مہربانی کرکے کوئی وظیفہ بتادیں کہ پریشانیوں سے نجات مل
سکے ، دعا کی درخواست ہے؟

جواب نمبر: 16968
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1773=1388-11/1430
اگر نماز میں کوتاہی ہورہی ہو تو آپ نمازوں کی پابندی کریں اور گھروالوں کو بھی اس کا پابند کریں، اوردرود شریف کی کثرت کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔ اور اگر آپ کی بیوی کے پیٹ میں درد شروع ہو تو سورہٴ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلادیا کریں۔ ن شاء اللہ تعالیٰ درد ختم ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند