• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 55749

    عنوان: میری امی اچانك ڈر جاتی ہیں؟

    سوال: میری امی کی چھ رمضان سے اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے، وہ اس رمضان کو اچانک چپ سی ہوگئی تھی، ان کا کہنا ہے وہ رات کو جب لیٹی تھیں تب انہیں چاند میں کچھ دکھا اورنماز پڑھتے وقت انہیں ایسا لگا جیسے ان کی طرف سامنے سے کوئی آرہا ہے، جس سے وہ بہت ڈر بھی گئیں، اس کے علاوہ ان کے مطابق انہیں ایک بارکپڑوں کی الماری سے بہت خوشبو سی بھی آئی تھی، اس دن سے وہ پرانی باتوں کو دہرانے لگیں، انہیں اچانک کئی بار ر ات میں بہت ڈرسا لگ جاتاتھا، پھر ہم نے ان کی دوائی کی تو کچھ فرق پیدا پھر اب سے وہی سب دوبارہ سے ہونے لگا۔ آپ کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 55749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1291-1026/D=12/1435-U سوتے وقت درود شریف سورہٴ فاتحہ آیت الکرسی سورہٴ اخلاص تین تین بار یا ایک ایک بار پڑھ کر اپنے پورے بدن پر دم کرلیا کریں، ان شاء اللہ فائدہ ظاہر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند