• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 36827

    عنوان: توبہ کیسے کروں؟

    سوال: میں ایک پیدائشی مسلم لڑکی ہوں، مجھ سے بہت سی غلط حرکتیں ہوئی ہیں جس میں گناہ صغیرہ اور کبیرہ ہے۔ میں نماز نہیں پڑھتی ہوں اورمیرے تمام اوقات ارتکاب گناہ میں گذرتے ہیں۔ اب میں رجوع الی اللہ ہونا چاہتاہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ارتکاب گناہ میں مجھے برائی کا احساس نہیں ہوتاہے ، یہی وجہ ہے کہ میں گناہ سے اپنے آپ کو روک نہیں پاتی ہوں۔ میں نے بہت مرتبہ توبہ کی ہے، لیکن توبہ کرنے کے بعد ایک دودن برے کام سے رک جاتی ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں؟میں بہت زیادہ ٹینشن میں ہوں اور فکر مند ہوں۔ نیز بتائیں کہ میرے دل میں کس طرح اللہ کا خوف پیدا ہوگا؟

    جواب نمبر: 36827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 244=189-3/1433 لاکھوں زنا کرنے والے زنا سے سچی پکی توبہ کرکے نیک اور دین دار اور باعزت بن گئے، لاکھوں شرابی اور جواری اپنے اپنے غلط کاموں سے نادم ہوکر سچی پکی توبہ کرکے آج اللہ کے متقی وپرہیزگار بندے بن گئے۔ آپ کو ابھی اپنے گناہوں پر سچی ندامت نہیں ہوئی ہے، جس وقت آپ کو بھی سچی ندامت ہوجائے گی اور اسے آئندہ نہ کرنے کا عہد کرلیں گی اور سچی پکی توبہ کرلیں گی تو آپ کے بھی سارے برے کام چھوٹ جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند