• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11266

    عنوان:

    میں بڑا پریشان ہوں، مجھے کوئی وظیفہ بتادیں۔

    سوال:

    میں بڑا پریشان ہوں، مجھے کوئی وظیفہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 11266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 548=471/د

     

    پابندی سے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا اہتمام کریں اور بعد نماز دعا کیا کریں، ان شاء اللہ قبول ہوگی، اور ان وظیفوں کو پڑھ کر بھی دعا کیا کریں، وظیفہ نمبر (۱) چودہ سو چودہ مرتبہ (چودہ تسبیح اور چودہ دانے) یَا وَہَّابُ پڑھیں اور اول وآخر سات سات دفعہ درود شریف ملالیں، پھر دعا کریں۔

    وظیفہ نمبر (۲) یَا لَطِیْفُ بعد نماز عشا گیارہ سو گیارہ مرتبہ پڑھیں، اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ ملالیں، پھر دعا کریں۔ ان شاء اللہ پریشانیاں دور ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند