• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42599

    عنوان: دین دار لڑكے سے نكاح كے لیے دعا

    سوال: میری عمر ۲۲ سال ہے اور میں ایک دیندار لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں مگر میرے گھروالے بہت دیندار نہیں ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ یندار لڑکے سے شادی کرنے کے لئے مجھے کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 42599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1696-696/M=1/1434 اللہ تعالیٰ آپ کو دین دار خاوند نصیب فرمائے، اس کے لیے اللہ سے دعا کیجیے، اور اپنے گھر والوں سے دین دار رشتہ تلاش کرنے کی بابت مناسب انداز میں اظہار بھی کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند