• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13166

    عنوان:

    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آئے تو درود پاک پڑھنا واجب ہے؟ درود پاک زندگی میں کتنی بار پڑھنا فرض ہے؟

    سوال:

    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آئے تو درود پاک پڑھنا واجب ہے؟ درود پاک زندگی میں کتنی بار پڑھنا فرض ہے؟

    جواب نمبر: 13166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 856=856/م

     

    جمہور علماء کے نزدیک درود شریف عمر میں ایک مرتبہ پڑھنا فرض ہے، بعض علماء کا مذہب یہ ہے کہ جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی آئے، اس وقت ہرمرتبہ درود پڑھنا واجب ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں اس میں دس مذہب نقل کیے ہیں، اور اوجز المسالک میں زیادہ تفصیل سے اس پر بحث کی گئی ہے، اس میں لکھا ہے کہ بعض علماء نے اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ ہرمسلمان پر عمر بھر میں کم سے کم ایک مرتبہ پڑھنا فرض ہے، اوراس کے بعد میں اختلاف ہے، خود حنفیہ کے نزدیک بھی اس میں دو قول ہیں: امام طحاوی رحمہ اللہ وغیرہ کی رائے یہ ہے کہ جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی آئے تو درود شریف پڑھنا واجب ہے، امام کرخی رحمہ اللہ وغیرہ کی رائے یہ ہے کہ فرض کا درجہ ایک ہی مرتبہ ہے، اور ہرمرتبہ استحباب کا درجہ ہے۔ (فضائل اعمال)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند