• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 609553

    عنوان:

    جانور وں کی نگہداشت میں کمی رہ جائے تو اس کی تلافی کیسے ہوسکتی ہے؟

    سوال:

    سوال : دو ہمسائے آپس میں بہت سلوک سے رہتے تھے، ایک ہمسائے نے کُتا رکھا ہوا تھا جوگلی میں ہر آنے جانے والے پر بھونکتا یا کاٹنے کو دوڑتا، دوسرے ہمسائے نے ایک دن موقع پس اس کے کتے کو بہلا پُھسلا کر اپنے گھر گھر لے گیا اور وہاں اُس نے اُس کُتے کو ڈنڈوں سے اتنا مارا کہ وہ کُتا ایک رات بعد مار گیا، زیادہ گمان یہی ہے کہ وہ اس ڈنڈوں کی مار کی وجہ سے نہ مر گیا ہو، اور پھر اسے ہمسائے کے گھر بلی نے بچے دے رکھے تھے، تو اس نے اپنے گھر سے بلی کو نکالنے کے لئے اس کے بچے اپنے گھر سے باہر پھینک دیئے اور اسی دوران بلی کے ایک بچے کو گرنے سے چوٹ آئے او ر بلی کا معصوم م بچہ مر گیا، اس بات کا ہمارے اُس ہمسائے کو شدید دُکھ ہے اور وہ اکثر اس بات پر شرمندہ ہوتا ہے اور لوگوں سے پوچھتا رہتا ہے کہ اللہ میرے ساتھ کیا معاملہ کرے گا۔ و ہ اپنے اس گناہ پر نادم ہے۔ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔ حالانکہ وہ اس بات کو گناہ سمجھ کر بے شمار مرتبہ توبہ بھی کر چُکا ہے۔

    جواب نمبر: 609553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 812-709/B=07/1443

     مذہب اسلام میں جانوروں کے ساتھ اچھا برتاوٴ کرنے کو کار ثواب قرار دیا گیا ہے نیز ان کے حقوق کی ادائیگی، ان کے کھانے پینے کی نگہداشت کی تاکید اور ان کی ایذاء رسانی سے سختی سے منع کیا گیا ہے، اگر آپ سے اس طرح کی غلطی سرزد ہوگئی ہے تو اللہ تعالی سے توبہ واستغفار کرلیں، ان شاء اللہ اللہ تعالی معاف فرمادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند