متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 607825
یوٹیوب پر وظیفے دیکھ کر پڑھنا یا عمل کرنا؟
یوٹیوب (YOU TUBE)پر وظیفے دیکھ کر پڑھنا یا عمل کرنا - شرعی حکم کیا ہے ؟
جواب نمبر: 607825
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:184-75/D-Mulhaqa=4/1443
یوٹیوب پر معتبر اور غیر معتبر دونوں طرح کے وظائف موجود ہوتے ہیں، اس لیے بلا تحقیق ان وظائف کو نہیں پڑھنا چاہیے ، مسنون دعاوٴں کی بہت سی معتبر اور مستند کتابیں مطبوعہ ہیں، ان کو حاصل کرلیا جائے اور ان ہی کو پڑھا جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند