• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 58607

    عنوان: عالم صاحب میرا مسلہ یہ ہے کے ہم دو بھای ہیں۔ ہمارا ایک کارخانہ ہے ہم دونوں بھای ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ پچھلے تین سالوں سے ہمارا کام دھیرے دھیرے کم ہوتا جارہا ہے ۔ اب وقت یہ ہو گیا کہ ہمارے گھرمیں روٹی تک کے پیسہ نہیں ہوتے ہیں۔ آگر کسی سے پیسہ ادھار لے تو ادایگی نہیں ہوتی۔ بچے کے خرچے تک کے پیسہ نہیں ہوتے اسکول میں دینے کے لیے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجھے کوئ دعا بتایے جس سے ہمارے گھر کے حالات دوبارہ سے پہلے کی طرح ہو جائیں۔ میں اپنے بچے کے اسکول کے اخراجات ادا کر سکو۔ گھر کے اخراجات ادا کر سکوں۔ مجھے دعا یا کوئی عمل بتائیں۔ اللہ کے واسطے ۔

    سوال: عالم صاحب میرا مسلہ یہ ہے کے ہم دو بھای ہیں۔ ہمارا ایک کارخانہ ہے ہم دونوں بھای ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ پچھلے تین سالوں سے ہمارا کام دھیرے دھیرے کم ہوتا جارہا ہے ۔ اب وقت یہ ہو گیا کہ ہمارے گھرمیں روٹی تک کے پیسہ نہیں ہوتے ہیں۔ آگر کسی سے پیسہ ادھار لے تو ادایگی نہیں ہوتی۔ بچے کے خرچے تک کے پیسہ نہیں ہوتے اسکول میں دینے کے لیے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجھے کوئ دعا بتایے جس سے ہمارے گھر کے حالات دوبارہ سے پہلے کی طرح ہو جائیں۔ میں اپنے بچے کے اسکول کے اخراجات ادا کر سکو۔ گھر کے اخراجات ادا کر سکوں۔ مجھے دعا یا کوئی عمل بتائیں۔ اللہ کے واسطے ۔ عالم صاحب اللہ آپ کو اسکا اجر دیگا۔اللہ حافظ

    جواب نمبر: 58607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 612-612/M=6/1436-U اللہ تعالیٰ آپ کے کاروبار اور کمائی میں برکت عطا فرمائے اور رزق کی کشادگی نصیب کرے، پنجوقتہ نمازوں کی پابندی رکھیں،جائز کام کریں اور ناجائز سے بچیں اور یہ دعا ہرنماز کے بعد یا صبح وشام پڑھ لیا کریں۔ حَسْبُنَا اللَّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ ۱۱/مرتبہ اور اللہُمَّ بارِکْ لی في دِینِي ومَعاشِي وبَارِک لي فیما قُدِّر لي وبارِک لي فی ما لی وعملِي اور اللَّھُمَّ اکْفِنِي بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند