• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 607994

    عنوان:

    اگر کوئی ناسمجھی میں اپنے حق میں بد دعا کردے تو تلافی کیسے ہو؟

    سوال:

    اس 5 سے 6 سال پہلے میں اپنے حق میں جو دعائی مانگی تھی ، مجھے اب احساس ہوتا ہے کہ وہ دعا مرے حق میں بہتر نہیں ہے جس میں میں نے کئی بار نا سمجھی میں اپنے ہی حق میں نقصان کی دعائیں کردی تھی اور مجھے احساس نہیں ہوا تھا لیکن اب مجھے پچھتاوا ہو رہا ہے تو میں کیا کرو ں ؟ براے مہربانی، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:299-158/B-Mulhaqa=5/1433

     اللہ سبحانہ تعالی غفور رحیم ہے ، دلوں کی باتوں کو بھی جانتا ہے ، بس اب اللہ کے سامنے ندامت کا اظہار کریں اور خیر کی دعا کریں، ان شاء اللہ ان بددعاؤں کا کچھ اثر نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند