• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18393

    عنوان:

    میرا نام افتخار احمد ہے میں نے ایک کمپنی کھولی ہے جس کا نام اچیور ٹیلی کام سولوشن ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے کاروبار میں خیر و برکت اور ترقی چاہتا ہوں۔ اس کے لیے مجھے کچھ وظیفہ یا نماز اور کوئی خاص دعا بتائیں۔ میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے دعا کریں او رمیرے بڑے بھائی جن کا نام ذوالفقار ہے ان کے لیے بھی کی وہ سیدھے راستہ پر آجائیں،انھیں نشہ کرنے کی لت لگ گئی ہے اس کے لیے بھی کوئی علاج بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 21=21-1/1431

    اللہ تعالیٰ آپ کے کاروبار میں خیر وبرکت نازل فرمائے، ہرنماز کے بعد تین مرتبہ آیة الکرسی پڑھا کیجیے، سونے سے پہلے سورہٴ قریش سات مرتبہ پڑھا کیجیے، درود شریف کی کثرت رکھئے، بڑے بھائی کو جماعت میں بھیجنے کی کوشش کیجیے یا کسی شیخ متبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق کرادیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند