• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 51103

    عنوان: دعائے نور كا ترجمہ اور پڑھنے كا وقت اور فضیلت بتائیں۔

    سوال: دعائے نور كا ترجمہ اور پڑھنے كا وقت اور فضیلت بتائیں۔ اللَّہُمَّ اجْعَلْ لِی نُورًا فِی قَلْبِی، وَنُورًا فِی قَبْرِی، وَنُورًا مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ، وَنُورًا مِنْ خَلْفِی، وَنُورًا عَنْ یَمِینِی، وَنُورًا عَنْ شِمَالِی، وَنُورًا مِنْ فَوْقِی، وَنُورًا مِنْ تَحْتِی، وَنُورًا فِی سَمْعِی، وَنُورًا فِی بَصَرِی، وَنُورًا فِی شَعْرِی، وَنُورًا فِی بَشَرِی، وَنُورًا فِی لَحْمِی، وَنُورًا فِی دَمِی، وَنُورًا فِی عِظَامِی، اللَّہُمَّ أَعْظِمْ لِی نُورًا، وَأَعْطِنِی نُورًا، وَاجْعَلْ لِی نُورًا․ اللہم حَسّن خَلْقِي کَمَا حَسَّنْتَ خُلقی(؟)۔

    جواب نمبر: 51103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 393-393/M=4/1435-U ترجمہ: اے اللہ کردیجیے میرے لیے نور میرے قلب میں، اور نور میری قبر میں، اور نور میرے آگے اور نور میرے پیچھے، اور نور میرے دائیں اور نور میرے بائیں، اور نور میرے اوپر، اور نور میرے نیچے، اور نور میری سماعت میں، اور نور میری بینائی میں اور نور میرے بال میں، اور نور میری کھال میں، اور نور میرے گوشت میں، اور نور میرے خون میں، اور نور میری ہڈیوں میں اور اے اللہ میرے نور کو بڑھادیجیے اور مجھے عطا کیجیے اورمجھے سراپا نور بنادیجیے۔ اے اللہ جس طرح آپ نے میری صورت اچھی بنائی ہے میری سیرت بھی اچھی کردیجیے۔ ان دعاوٴں کے پڑھنے کا کوئی خاص وقت نہیں ہے، نمازوں کے بعد یا جب چاہیں پڑھ سکتے ہیں، حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی مناجات مقبول میں یہ دعا موجود ہے اس میں سات منزلیں ہیں، ہردن کی الگ الگ منزل ہے، تیسری منزل جو پیر کے دن کی ہے اس میں دعائے نور کا ذکر ہے، اس بارے میں کوئی فضیلت وارد نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند