• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37917

    عنوان: وظیفہ

    سوال: میرا آپ سے یہ سوال تھا کہ میں کون سا وظیفہ پڑھوں کہ میرا حافظہ تیز ہو جائے یعنی میں جو چیز یاد کروں وہ جلد یاد ہو جائے؟ میں پہلے ہی ہر وقت ربی زدنی علما پڑتا رہتا ہوں۔ آپ مجھے کوئی اور وظیفہ بتا دیں جو زیادہ اچھا ہو میں آپ کا بڑا شکر گزار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 37917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 706-480/D=4/1433 پانچوں نماز کے بعد سر پرہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَا قَوِيُّ پڑھ لیا کریں، نیز رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمًا کا وظیفہ جاری رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند