• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155608

    عنوان: نئے کاروبار کے لیے کوئی دعا بتادیں

    سوال: حضرت، میں نے نیا کاروبار شروع کیا ہے چاول اور دال کا۔ براہ کرم نئے کاروبار کے لیے کوئی دعا بتادیں تاکہ اللہ کے فضل و کرم سے چل پائے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 155608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:181-161/H=3/1439

    ہرنماز کے بعد اور سونے سے پہلے رات میں اول وآخر سات سات دفعہ درود شریف اور دمیان میں سات مرتبہ سورہٴ قریش پڑھ کر خیر وبرکت کی دعاء کیا کریں اور کاروبار کرنے میں دیانت امانت تقویٰ پرہیزگاری کو لازم پکڑلیں ان شاء اللہ کاروبار میں اعلیٰ ترقیات حاصل ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند