متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 24545
جواب نمبر: 2454531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1478=1150-8/1431
آپ بکثرت رَبِّ اشْرَحْ لِيْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ پڑھتے رہا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
گناہ
کی سزا کب ملتی ہے؟ اگر کوئی شخص گناہ کی کوشش کرے مگر اس میں کامیاب نہ ہو سکے تو
کیا اسے اس کی نیت کی وجہ سے گناہ ملے گا؟ (۲)نیکی کی جزا کب ملتی ہے؟
کیا صرف نیت سے نیکی کی جزا مل جاتی ہے؟ (۳)کیا کسی بھی درود پاک کو پڑھنے سے
دس رحمتیں ملتی ہیں اور دس خطائیں معاف ہوجاتی ہیں؟
میں سعودی عربیہ میں پچھلے ایک سال سے کام کررہا ہوں۔ میں انڈیا میں ایک بہت بڑے گناہ میں ملوث تھا جس کی وجہ سے میری صحت خراب ہوئی۔ میں بار بار توبہ کرتا رہا اور بار بار گناہ کرتا رہا۔ میں یہاں آیا تو کچھ دن وہ عادت ختم ہوگئی اور اب پھر شروع ہوگئی۔ مہربانی کرکے مجھے موت کے منھ سے بچا لیجئے۔ میں اپنی زندگی سے تنگ آگیا ہوں۔ میری شادی نہیں ہوئی ہے۔ اور حالت ایسی نہیں ہے کہ میری شاد ی جلد ہوجائے۔ اور میری فیملی میں بھی بہت پریشانی ہے جس کی وجہ سے میں یہاں سے جا بھی نہیں سکتا ہوں۔ میرے اوپر قرض بھی بہت ہے۔ برائے کرم مفتی صاحب میرے لیے علیحدہ دعا کردیجئے میں بہت ہی زیادہ پریشان ہوں۔اللہ تعالی میرے مال میں برکت دے کر میرے قرض کو ادا فرمادے۔ اور میری ساری بری عادت ختم ہوجائے۔ اور میں ایک خوشحال زندگی جینے لگوں۔ میرے لیے خصوصی دعا کردیجیے۔
2061 مناظرتقریباً
دو سال کا میرا ایک بچہ ہے جس کو پیدائشی کچھ ذہنی غیر معمولی پن ہے۔ وہ نہ تو چل
سکتا ہے اور نہ ہی بات کرسکتا ہے، نیز بنیادی زندگی کی سرگرمیاں بھی نہیں کرپاتا
ہے۔ برائے کرم ہمیں کوئی دعا ، درود اور قرآن کریم سے کچھ پڑھنے کے لیے دیں کیوں
کہ اکثر ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کو معمول پر آنے میں میں بہت سا وقت لگے گا اور
وہ اسکول نہیں جاسکتاہے۔ نیز بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ تم نے کچھ گناہ کیا ہے جس
کا بدلہ تم کو مل رہا ہے۔ یہ بات بھی ہم کو بہت زیادہ پریشان کرتی ہے (مجھ کو اور
میرے شوہر کو)۔ ہمارے پہلے لڑکے کے بعد ہماری ایک لڑکی بھی ہے لیکن اس کا پہلے ہی
دن انتقال ہوگیا۔ یہ سب کیا ہے؟ کیا یہ اللہ تعالی کی طرف سے کوئی آزمائش ہے یا
ہماری طرف سے کچھ غلط کرنے کا نتیجہ ہے جس کی ہمیں سزا مل رہی ہے؟ برائے کرم ہماری
رہنمائی فرماویں نیز ہمیں کچھ دعا بھی بتائیں تاکہ ہماری روح سکون پاجائے؟
پانچ سال سے ڈپریشن اور پریشانی میں مبتلاہوں۔ اکثر گھبراٹ ہونے لگتی ہے، دل کسی کام میں نہیں لگتاہے، حقیقی خوشی محسوس ہی نہیں ہوتی، عجب قسم کی کیفت ہوتی ہے۔بہت خاموش خاموش رہتاہوں۔ ڈاکٹروں نے انٹی ڈپریشن دی ہے اورمیں جب سے روز چار سے پانچ گولی صبح اور چار سے پانچ گولی رات کو کھاتاہوں پھر بھی صحیح نہیں ہورہاہوں۔ اور اس سے دوسرے مسئلے پیدا ہورہے ہیں جیسے پیشاب کا مسئلہ، سیکس میں دلچسپی نہیں آتی، ہر وقت غسل کرتاہوں۔ ان سب چیزوں سے میری آفس اور شادی شدہ زندگی بہت متأ ثر ہورہی ہے۔ایک اچھی سی بیوی اور دو بچے ہیں۔ حضرت! میریلیے دعا فرمائیں اور مجھے کوئی دعا یا ایسا کوئی عمل بتائیں کہ جس سے میری دوائیں چھوٹ جائیں اور میں پھر سے نارمل زندگی گذاروں اور ڈپریشن ختم ہوجائے۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
2545 مناظربعد از سلام عرض ہے کہ زید انتہائی پریشانی میں ہے۔مجھے ہمیشہ حلال روزی کی خواہش رہی لیکن آج تک جتنے کاموں میں ہاتھ ڈالا تمام میں نقصان اٹھایا اورقرض داری مقدر بنی، پچھلے چار پانچ سالوں سے جس کار وبار سے وابستہ ہوں اس میں اب تک کروڑوں قرض دار ہوچکا ہوں۔ گھر والے بھی میری وجہ سے نہایت پریشان ہیں۔ حالات اور بدنامی کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے جھوٹ اور غیر شرعی کام کرنے پڑرہے ہیں۔ براہ کرم بتائیں کہ یہ آزمائش ہے یا عذاب نیز دین سے تعلق دن بدن گہرا ہورہا ہے۔ جواب کا بے چینی سے انتظار ہے۔ آپ سب کے دعا کا طلب گار۔
1901 مناظرچھوٹے بچوں كی ضد كا كیا علاج ہے؟
3498 مناظرلڑکی کے رشتہ کے بارے میں ایک صاحب نے
استخارہ کے لیے کہا او روہ بھی لڑکی سے ہی کرایا گیا۔عمل کچھ اس طرح تھا دو رکعت
نماز نفل حاجت کے بعد (دائیں ہاتھ کی جانب تین تین پرچیاں رکھیں جن پر شرایرہ اور
خیرا یرہ لکھا گیا تھا) ان میں سے ایک پر چی اٹھانی تھی اس طرح چھ رکعت کے بعد ان
میں سے تین پرچیاں جو اٹھائیں اور ان میں اکثریت دیکھی پھر اس طریقہ سے تین بار چھ
چھ رکعت پڑھیں۔پہلی تین پرچیوں میں دو شرایرہ او رایک خیرایرہ دوبارہ میں تینوں
خیرایرہ ،پھر تیسری مرتبہ میں دو خیرایرہ اور ایک شرایرہ۔ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
مسنون طریقہ کیا ہے؟ کیا استخارہ کے بعد اس کا ماننا واجب ہے یا نہیں؟ اگر نہ مانا
جائے تو کیا گناہ لازم ہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
معزز
مفتیان صاحبان، مجھے شادی کئے ہوئے بائیس سال ہوگئے لیکن اولاد سے محروم ہوں۔ میرے
لیے دعا کریں اور کوئی مجرب عمل اس کے لیے بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت
کی ساری نعمتوں سے نوازے۔آمین