متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 608774
دعاوٴں میں تجوید کا حکم
قرآن کریم کے علاوہ جب ہم دوسری دعاء یں پڑھتے ہیں، یا پھر درود شریف پڑھتے ہیں، تو کیا انہیں بھی تجوید کے ساتھ پڑھنا چاہئے؟ قرآن کریم کی آیات جب ہم دعا کی نیت سے پڑھیں تو کیا اس وقت تجوید ضروری ہے؟
جواب نمبر: 608774
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:312-204/D-Mulhaqa=6/1443
ادعیہ ماثورہ اور درود شریف وغیرہ بھی صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا چاہیے،الفاظ کی تصحیح کی حد تک کہ جس سے معنی نہ بدلیں؛تجوید ضروری ہے، باقی دعاوٴں میں تجوید کے دوسرے قواعد: اخفاء، اظہار، مد ، غنہ وغیرہ کے اہتمام کی ضرورت نہیں ہے، اکابر امت کا یہی معمول رہا ہے اور اخفاء وغیرہ قواعد کی رعایت تو قرآن کریم میں بھی کوئی واجب اور ضروری نہیں ہے؛ بلکہ مستحب ہے ۔ ( امداد الفتاوی : ۳۰۵/۱، کتاب القراء ة، تحقیق وجوب علم تجوید وقراء ت )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند