• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13728

    عنوان:

    کیا یہ بات صحیح ہے کہ نکاح کا بہترین وقت جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد کا ہے؟(۲)میں ایک شخص کو جانتی ہوں جس کوریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی ہے جس کی وجہ سے اس کے بدن کا آدھا حصہ فالج زدہ اور بے کار ہوگیاہے ۔ کیا ان کے لیے کوئی دعا یا عمل ہے تاکہ وہ صحت مند ہوجائیں کیوں کہ ابھی وہ جوان ہے؟برائے کرم مجھ کو اور امت کو اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1130=942/د

    (۱) جی ہاں مستحب ہے، جمعہ کے دن عصر کے بعد۔

    (۲) آیاتِ شفا کا نسخہ بہشتی زیور حصہ نہم ص:۸۶ پر لکھا ہے، اسے لکھ کر پلائیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

    اللہ تعالیٰ تمام مقاصد میں کامیابی نصیب فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند