• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42143

    عنوان: نماز كے بعد بلند آواز سے دعا

    سوال: ہرفرض نماز کے بعد امام صاحب بلند آواز سے مصلین کے ساتھ دعا مانگ سکتے ہیں؟ یا بدعت ہے؟ اگر جائز ہے تو دلیل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 42143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1605-1605/M=12/1433 دعا میں سراً (آہستہ) کرنا اولیٰ اور افضل ہے، بلند آواز سے دعا کرنا ناجائز نہیں ہے، لیکن اس کا معمول نہ بنایا جائے، نیز اس سے مسبوقین کو خلل بھی ہوسکتا ہے۔ حدیث میں ہے: خیر الدعاء الخفی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند