متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 59609
جواب نمبر: 59609
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 855855/M=8/1436-U مذکورہ قرآنی دعا بہت جامع اور ا ہم ہے، اس کو جتنی بار چاہیں پڑھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ اول وآخردرود شریف بھی ملاسکتے ہیں، اس پر کوئی مخصوص فضیلت تو وارد نہیں لیکن اس کا پڑھنا ثواب سے خالی نہیں۔ آپ کا سوال مخصوص تعداد ک بارے میں ہے یا کچھ اور؟ اور کس مقصد کے لیے پڑھنا چاہتے ہیں؟ اور ”کیا ثواب“ سے مراد کتنا ثواب ہے یا کچھ اور؟ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ”مناجاتِ مقبول“ کے بارے میں بھی مذکورہ امور کی وضات مطلوب ہے، وضاحت کے ساتھ استفتاء دوبارہ کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند