متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 50251
جواب نمبر: 5025101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID:354-411/H=3/1435-U داہنے ہاتھ پر شمار کرنا مستحب ہے، ابوداوٴد شریف اور دیگر کتب سے اسی طرح ثابت ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری
ماں ایک عجیب و غریب پریشانی سے دوچار ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کبھی ہمارے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بہت برے خیالات مسلسل ان کے ذہن میں آتے ہیں اور وہ
اس سے چھٹکارا نہیں حاصل کرپاتی ہیں۔ دن بدن یہ خیالات ان کو ذہنی طور پر مریض
بنارہے ہیں۔ ان کو یہ پریشانی بہت طویل عرصہ سے ہے لیکن اب اس پریشانی پر قابو
پانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ جوں ہی ایسے خیالات ان کے ذہن میں آتے ہیں وہ درود شریف
پڑھنا شروع کردیتی ہیں لیکن اس سے ان کو کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ وہ بہت پرہیزگار
عورت ہیں، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں، تسبیح پڑھتی ہیں، اور ہر وقت درود شریف
پڑھتی ہیں اور ٹی وی نہیں دیکھتی ہیں۔پھر بھی یہ پریشانی ان کا ساتھ نہیں چھوڑ رہی
ہے۔وہ ذہنی طور پر افسردہ ہوچکی ہیں، ان کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی ہے اور وہ آخرت کے
خوف کی وجہ سے بے جان لگتی ہیں۔ اور اس پریشانی کی وجہ سے ان کے ساتھ کیا پیش آئے
گا؟ ہم بہت زیادہ فکر مند ہیں۔برائے کرم مشورہ دیں کہ ہم کیا کریں؟نیز اگر اس
پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی دعا ہو تو وہ بھی بتادیں؟
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر کے لڑکیوں کے ساتھ غلط تعلقات ہیں۔ میں پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہوں، میرے تین بچے ہیں، جب سے میری شادی ہوئی تب سے ا ن کے غلط تعلقات ہیں، اس لیے زندگی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوگئیں۔ وہ اس حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں؟ وہ پورا دن کام نہیں کرتے ہیں، مختلف لڑکیوں کے ساتھ شہرمیں گھومتے ہیں۔ میں نے ان کے موبائل میں لڑکیوں کی تصاویر اور پیغامات دیکھے، جسے وہ بھیجا کرتے ہیں۔ میرے پوچھنے پر وہ انکا ر کرتے ہیں۔ کبھی ایسا محسوس ہوتاہے کہ کہیں یہ رشتہ ختم نہ ہوجائے، میں یہ رشتہ ختم کرنا نہیں چاہتی ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں کہ یہ رشتہ نہ ٹوٹے ۔
2489 مناظرگذشتہ ہفتہ میر ۳۰۰۰/ درہم کھوگئے ہیں۔ میراشک ہے کہ پیسہ میریکمرہ سے چرائے گئے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتاہے کہ وہ پیسے مجھ سے کہیں باہر گر گئے ہیں، میں سمجھ نہیں پارہاہوں۔آ پ مجھے کوئی دعا یا عمل بتادیں جس سے میرے پیسے واپس مل جائیں۔ میں کسی پر الزام نہں لگا نا چاہتاہوں بنا کسی ثبوت کے۔ میری مدد کریں۔
2843 مناظر