• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11799

    عنوان:

    (۱)کیا کوئی ایسا عمل بھی ہے جس سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہوسکتے ہیں؟ (۲)کیا ?صلی اللہ علیہ وسلم? او ر?صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم ?بھی پورا درود ہے، اوراس کو پڑھنے سے درود پاک کے پورے فضائل ملتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 765=439/ھ

    (۱) توبہ کے تمام شرائط کو ملحوظ رکھ کر سچی پکی توبہ کرلینے سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہوسکتے ہیں۔

    (۲) یہ بھی درود شریف کے صیغے ہیں، ان سے بھی پورے فضائل حاصل ہوتے ہیں، البتہ نماز میں پڑھا جانے والا درود شریف دوردِ ابراہیمی سب سے افضل ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند