• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 53354

    عنوان: میں ۲۶/ سال کا ہوں۔ مجھ سے نہ چاہتے ہوئے بھی زنا ہوگیا جب کہ میں نہیں چاہتا تھا۔ میرا اس سے تعلق ۸/ سال سے ہے۔ مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ میں کیسے توبہ کروں؟ مجھے بہت شرم محسوس ہورہی ہے۔ اللہ میری توبہ قبول کرے۔ مجھے معاف کرے۔

    سوال: میں ۲۶/ سال کا ہوں۔ مجھ سے نہ چاہتے ہوئے بھی زنا ہوگیا جب کہ میں نہیں چاہتا تھا۔ میرا اس سے تعلق ۸/ سال سے ہے۔ مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ میں کیسے توبہ کروں؟ مجھے بہت شرم محسوس ہورہی ہے۔ اللہ میری توبہ قبول کرے۔ مجھے معاف کرے۔

    جواب نمبر: 53354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1263-1000/B=8/1435-U جس عورت کے ساتھ آپ کا ۸/ سال سے تعلق ہے پہلے اس سے تعلق بالکلیہ ختم کریں، پھر اپنا منھ کالا کرنے پر صحیح معنوں میں نادم وشرمندہ ہوں، اور آئندہ کے لیے پکا عہد کریں کہ میں آئندہ ایسا فعل کبھی نہیں کروں گا، پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے سچی پکی توبہ واستغفار کریں۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس گناہ کومعاف کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند