• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 32854

    عنوان: تعلیم مکمل ہونے کے باوجود کہیں نوکری نہیں لگتی

    سوال: میری عمر 25/سال ہے ، میں نے بی کام کیا ہے اور اب ایم کام کررہا ہوں۔ تعلیم مکمل ہونے کے باوجود کہیں نوکری نہیں لگتی، ایک دوجگہ لگی مگر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتاہے کہ نوکری چھوٹ جاتی ہے۔ بائیوڈاٹا (تفصیلات تعلیم و اہلیت)دینے پر کوئی جواب نہیں آتاہے ، سورس لگایا ، کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ براہ کرم، ملازمت پانے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔ یہ بھی بتائیں کہ کوئی بندش تو نہیں ہے؟ میرے والد ریٹائر ڈ ہوچکے ہیں، میں ایک ہی لڑکا ہوں ، میری تین بہنیں ہیں۔ میں کافی پریشان ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1111=1111-7/1432 جائز ملازمت کی تلاش جاری رکھیں، اور اس کے لیے جائز تدابیر واسباب اختیار کرتے رہیں، بندش کا خیال دل سے نکال دیجیے، رزق ہرایک کا جو مقدر ہے وہ ان شاء اللہ مل کر رہے گا، پنج وقتہ نمازوں کی پابندی جماعت اور تکبیر اولیٰ کے ساتھ کیجیے اور ہرنماز کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی اور روزانہ سونے سے پہلے ”یا وہّاب“ کا وظیفہ سو مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کیجیے۔ اللہ آپ کی پریشانی دور فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند