• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608265

    عنوان:

    اللہ تعالی سے عافیت کی دعا کرنی چاہئے

    سوال:

    سوال : میرا نام عطیہ ہے میری زندگی میں آزمائش کے سلسلے اتنے دراز ہیں کہ اب تک مشکلیں کم نہیں ہوتیں میرے دو بچے ہیں اور شوہر کی سر پرستی نہیں ہے طلاق ہو چکی ہے نہ ہی کسی اورطرح کی کوئی سر پرستی ہے معاشی تنگی بیحدہے جس کی وجہ سے ذہنی پریشانیاں کم نہیں ہوتیں تمام راستے بند ہیں اور کوئی بھی کام بننے سے پہلے ہی ختم ہوجاتا ہے دوست دشمن بنتے جارہے ہیں ذندگی اذیت کے سوا کچھ نہیں الحمدللہ نماز کی پابندی ہے آپ سے خصوصی دعا کے لئے عاجزانہ درخواست ہے ،برائے مہربانی مشکلات کے لئے حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 608265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 552-406/D=05/1443

     اللہ تعالی اپنے نیک اور چہیتے بندوں کو آزمائش میں ڈالتے اور آخرت کے اعتبار سے ان کے درجات بلند فرماتے ہیں۔ قرب الٰہی کا زینہ صبر ہے اور اللہ تعالی سے عافیت دارین کا سوال اور درخواست کرنا ہے۔ نماز کے ساتھ تلاوت قرآن کا ہتمام بھی کریں، گناہوں سے بچنے کا اہتمام کریں اور اللہ تعالی سے برابر دعا کرتی رہیں۔ ہم بھی آپ کے لیے عافیت دارین کے واسطے دعا کریں گے۔

    یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ۔

    صَلَّ اللَّہُ عَلَی النَّبِیِّ الأمِّيِّ ۔

    لاَ إلٰہَ إلاَّ أنْتَ سُبْحَانَکَ إنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ۔

    اَللَّہُمَّ إنِّیْ أسْألُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَہْلِیْ وَمَالِیْ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند