• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 19830

    عنوان:

    میرے دوست کی منگنی اس کی بھابھی کی بہن سے الہ آباد میں ہوئی۔14/اکتوبر کو اس کی شادی متعین تھی، لیکن ایک رات بالکل اس کی شادی سے پہلے وہ اپنے گھر الہ آباد سے غائب ہوگئی۔ وہ پی ایچ ڈی کررہی تھی اور پڑھائی میں بہت اچھی تھی۔ اس نے بہت سارے اوارڈ بھی جیتے تھے۔ وہ بہت زیادہ گھریلو قسم کی تھی اور اچھے اخلاق کی تھی۔۔۔؟

    سوال:

    میرے دوست کے ساتھ ایک بہت بڑی پریشانی پیش آگئی ہے۔ وہ نئی دہلی میں رہتا ہے۔ میرے دوست کی منگنی اس کی بھابھی کی بہن سے الہ آباد میں ہوئی۔14/اکتوبر کو اس کی شادی متعین تھی، لیکن ایک رات بالکل اس کی شادی سے پہلے وہ اپنے گھر الہ آباد سے غائب ہوگئی۔ وہ پی ایچ ڈی کررہی تھی اور پڑھائی میں بہت اچھی تھی۔ اس نے بہت سارے اوارڈ بھی جیتے تھے۔ وہ بہت زیادہ گھریلو قسم کی تھی اور اچھے اخلاق کی تھی۔ اب پریشانی یہ ہے کہ اس کے گھر والے سوچتے ہیں کہ شاید کسی جنات نے اس کے بدن پر قبضہ کرلیا ہے اور اس کو کہیں لے کر چلے گئے ہیں۔ وہ ڈراؤنے خواب بھی دیکھا کرتی تھی۔ اس کے گھر والے اور اس کا منگیتر سب بہت زیادہ ٹینشن میں ہیں اور اس کے بارے میں فکر مند ہیں، کیوں کہ ان کو اس کے پتہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ وہ لوگ ایسے لوگوں سے رابطہ قائم کررہے ہیں اور مشورہ لے رہے ہیں جو کہ اس میدان یعنی جنات کے بہت ماہر ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہورہا ہے۔ برائے کرم مدد کریں۔ اس واقعہ کو پیش آئے تین مہینہ سے زیادہ ہوچکا ہے۔

    جواب نمبر: 19830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 305=230-3/1431

     

    آپ اپنے دوست سے کہہ دیں کہ وہ اس لڑکی کے نام کا عدد نکال کر اتنی مرتبہ یَا مُعِیْدُ پڑھ لیا کرے، ان شاء اللہ وہ لڑکی بہت جلد گھر واپس آجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند