• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69222

    عنوان: پڑھائی میں دل نہیں لگتاکوئی دعا بتادیں

    سوال: حضرت میری چھ سال کی بیٹی ہے ، پہلی کلاس کی طالبہ ہے ، لیکن پڑھائی میں بہت کمزور ہے ۔ نہ اس کا پڑھائی میں دل لگتا ہے اور نہ یہ کوئی سبق جلدی یاد کرپاتی ہے ۔ کوئی عمل یا وظیفہ بتادیں جس سے یہ شکایت دور ہوجائے ۔

    جواب نمبر: 69222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1247-1214/L=11/1437 رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ ․ (سورة طہٰ پ/۱۶) اس دعاء کو ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور اوّل آخر سات سات دفعہ درود شریف پڑھ کر دعاء کیا کریں اور یہی رات کو سونے سے قبل کرکے پانی پر دم کرکے بچی کو پلا دیا کریں اور اس پر دم بھی کردیا کریں اللہ پاک نصرت و مدد فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند